عیدالاضحٰی کے قریب آتے ہی دکان داروں کپڑوں کے نرخ بڑھا دیئے

پیر 12 جون 2023 16:16

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2023ء) عیدالاضحٰی کی آمد پر کپڑوں کی قیمتیں بڑھنے سے خواتین کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا، لان کے سوٹ کی قیمت1600روپے تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے خریدار خاتون سعدیہ مکرم نے بتایا کہ مہنگائی کے باعث گھر کا کچن چلانا مشکل ہے اوپر سے کپڑوں کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں، اب عید پر بچوں کے لیے نئے کپڑوں کی خریداری مشکل ہوچکی ہے۔مقامی دکان دار سرفراز احمد نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ فیکٹریوں سے مہنگے نرخوں خریداری ہے، ہم نے دکان کا خرچہ بھی نکالنا ہے اور کاروبار بھی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں