ہمارا مطالبہ خودمختار صوبہ ہے، سیکریٹریٹ ہم بنالیں گے، یوسف رضا گیلانی

ْتکلیف اور دکھ میں عوام کے ساتھ ہیں ،پیٹرول و دیگر اشیاء مہنگی ہوچکی ہیں ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 1 اگست 2021 16:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء وسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ خود مختار صوبہ ہے، سیکریٹریٹ ہم بنالیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پی ڈی ایم سے الیکشن لڑے اور کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ تکلیف اور دکھ میں عوام کے ساتھ ہیں اور ہم مہنگائی کیخلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول و دیگر اشیاء مہنگی ہوچکی ہیں ، پوری اپوزیشن بھی مہنگائی کیخلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ فری اینڈ فیئر اور ٹرانسپیرنٹ احتساب کو لوگ مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ خود مختار صوبہ ہے، سیکریٹریٹ ہم بنالیں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں