عید تعطیلات کے بعد عوامی مسائل کے فوری حل کےلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، ڈپٹی کمشنر

پیر 15 اپریل 2024 15:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے اپنے اہلکاروں کی خوشیوں میں برابر کی شرکت کی ہے،عید تعطیلات کے بعد عوامی مسائل کے فوری حل کےلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنرآفس کی مختلف برانچز کے دورے کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے افسران واہلکاروں کے دفاتر میں جاکر عید ملی اور مبارکباد دی۔ انہوں نے اہلکاروں سے بات چیت کرتے اوران کے مسائل دریافت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس اور برانچز کی اپ گریڈیشن بھی جلد شروع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں