عوام کی جیبیں لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،مریم خان

منگل 16 اپریل 2024 13:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) کمشنرملتان مریم خان نے کہا ہے کہ نامساعد حالات میں عوام کی جیبیں لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے حکم پر روٹی نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے ملتان ڈویژن میں کارروائیاں تیزکردی گئی ہیں. انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں 92 خلاف ورزیوں پر 172000 روپے جرمانہ عائد کرکے 3 افراد کوگرفتار کرلیا۔

مریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 100 گرام روٹی کی قیمت16 روپے مقرر کی گئ ہے. انہوں نے کہا کہ120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئ ہے۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ شہری قیمت کے حوالے سے شکایت080002345 پر درج کروا سکتے ہیں۔کمشنر مریم خان نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گراں فروشوں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت کر دی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں