بارشوں کے بعد ڈینگی مچھر کی افزائش کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے،ڈپٹی کمشنر ملتان

بدھ 17 اپریل 2024 13:28

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہاہے کہ بارشوں کے بعد ڈینگی مچھر کی افزائش کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے انسداد ڈینگی ویک کے آغاز کے سلسلے میں آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری ارگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر اس مہم میں شامل ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی تلفی کے لئے موثر سکریننگ اور سپرے کا آغاز کردیا گیا ہے اور محکمہ صحت کو ڈینگی کے حساس مقامات پر خصوصی چیکنگ کا ٹاسک دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے خصوصی وارڈمختص کئے گئے ہیں۔ریلی کے شرکاکی جانب سے شہریوں کو ڈینگی کی روک تھام کے لئے اقدامات بارے آگاہی فراہم کی گئی۔ ریلی میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی، فوکل پرسن ڈاکٹر عطاءالرحمن اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں