ملتان تھانہ بدھلہ سنت پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم شہباز لوٹھڑ کو گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 18:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ملتان تھانہ بدھلہ سنت پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم شہباز لوٹھڑ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1800 گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق جمعرات کے روز ایس ایچ او تھانہ بدھلہ سنت عبدالرحمن حنیف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہباز لوتھر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1800 گرام چرس برآمد کی۔

گرفتار ملزم شہر کے مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی سمیت دیگر متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیاہے کہ وہ پشاورسے منشیات لے کر مختلف شہروں میں سپلائی کرتا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں