ڈرائیونگ سکول کے قیام سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہو گی،کیپٹن (ر) سہیل چودھری

جمعرات 18 اپریل 2024 20:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ریجنل پولیس آفیسر کی ہدایت پر آ ر پی او آفس ملتان میں ڈرائیونگ سکول قائم کر دیا گیا ۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چودھری نے کہا کہ ڈرائیونگ سکول کے قیام سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہو گی اور عوام الناس کو بہتر سہولتیں میسر آ ئیں گی۔ آر پی او کا کہنا تھا کہ لوگوں کی سہولت کے لیے خوش اخلاق عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرائیونگ سیکھنے والی خواتین کے لیے خواتین پولیس آفیسر بھی موجود ہوں گی ۔محمد سہیل چودھری نے بتایا کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ روڈ سینس کا نہ ہو نا ہے ، جس کی وجہ سے روزانہ ٹریفک حادثات میں جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ۔ ابتدائی طور پر خواتین و حضرات ڈرائیونگ سکول میں داخلے کے لئے ریجنل پولیس آ فس میں رابطہ کر سکتے ہیں ڈرائیونگ کا یہ کورس تین ہفتے کے دورانیہ پر مشتمل ہو گا جس کے اختتام پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو آ ر پی او آ فس کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں