ملتان،آر پی او کی بلڈنگ افسران سے ملاقات،زیر تعمیر منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2024 21:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے جمعرات کو ملتان ،وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں ریجن کے بلڈنگ افسران سے ملاقات کی۔ بلڈنگ افسران نے آ ر پی او کو زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں اور دفاتر بارے تفصیل سے بریف کیا۔

(جاری ہے)

آ ر پی او نے زیر تعمیر سکیموں کو بروقت اور دی گئی ڈیڈ لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے ضلعی پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ زیر تعمیر سکیموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کو وقتاً فوقتاً چیک کریں۔آر پی او کا کہنا تھا کہ میٹریل کی کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ،زیر تعمیر سکیموں کے لیے فنڈز وافر مقدار میں موجود ہیں ،اس لئے ان سکیموں کی بروقت تکمیل ممکن بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں