پی ایچ اے ملتان کے زیراہتمام ڈینگی سے بچاؤ کےلئے آگاہی واک کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2024 16:44

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے )ملتان کے زیراہتمام جمعہ کے روز ڈینگی سے بچاؤ کےلئے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ایچ اے کے ملازمین اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واک کی قیادت ڈائریکٹرمارکیٹنگ حافظ اُسامہ اور ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن جاوید عارف نے کی۔شرکا میں ڈینگی سے بچاؤ کےلئے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جاوید عارف نے کہا کہ پی ایچ اے کی اینٹی ڈینگی ٹیم روزانہ کی بنیاد پرپارکوں اوردیگرمقامات پرصفائی اورڈینگی تدارک بارے اقدامات کر رہی ہے۔پی ایچ اے گورنمنٹ آف پنجاب اورکمشنر ملتان کی ہدایات کی روشنی میں اینٹی ڈینگی ہفتہ کا انعقاد کررہا ہےجس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس پیش کی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پارکوں میں صفائی کو بہترکرنے کے لیئے بھرپوراقدامات کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہےگا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں