مریدکے ‘سابق سٹی ناظم چوہدری کبیر بھٹی کاگیارہ کونسلرز کے ہمراہ پی ٹی آئی پینل کی حمایت کا اعلان

منگل 10 جولائی 2018 21:51

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) سابق سٹی ناظم چوہدری کبیر بھٹی نے گیارہ کونسلرز کے ہمراہ پی ٹی آئی پینل کی حمایت کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں قذافی پارک میں بہت بڑی کارنر میٹنگ ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی پنجاب اسمبلی کے امیدوار چوہدری خرم اعجاز چٹھہ نے شرکت کی ڈھول کی تھاپ اور گھوڑوں کے رقص پھولوں کی پتیوں اور نوٹوں کی بارش میں پی ٹی آئی امیدواروں کو جی ٹی روڈ سے کارنر میٹنگ میں لایا گیا جہاں سابق سٹی ناظم چوہدری کبیر بھٹی نے دیگر کونسلرز کے ہمراہ پی ٹی آئی پینل کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کرتے کہا ن لیگ نے ملک کو لوٹا مہنگائی دی بے روزگاری میں اضافہ ہوا عمران خان نے تاریخی کام کیا نواز شریف زرداری کی کرپشن بے نقاب کی ووٹ کی طاقت سے ان لٹیروں سے حساب لیں گے اس موقع کونسلر علی مرتضی سرویا نے بھی خطاب کیا جبکہ پی ٹی آئی چوہدری خرم چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ووٹ قوم کی تقدیر اور ملک کی حالت بدلنے کیلئے استعمال کریں وہ یہ نہیں کہتے ووٹ ہمیں دیں بس اتنا یاد رکھیں کون سی پارٹی ملک اور قوم کیلئے بہتر ہے ان کے مد مقابل امیدوارں کے کام اور کردار سب کے سامنے ہیں کردار کو دیکھ کر ووٹ دینے کا فیصلہ درست ہوگا کیونکہ اب پارٹی کیساتھ شخصیتکا کردار بھی دیکھا جاتا ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں