مریدکے،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے تاجر گھر کی دہلیز پر قتل ،پانچ لاکھ روپے کی نقدی چھین کر لے گئے

65سالہ حاجی مشتاق مقامی بینک سے پانچ لاکھ روپے کی نقدی لیکر گھر کی دہلیز پر پہنچا تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی

بدھ 20 مارچ 2024 17:37

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) ملکانوالہ بازار میں ڈاکوئوں کی دن دیہاڑے اندھا دھند فائرنگ سے تاجر گھر کی دہلیز پر قتل ،پانچ لاکھ روپے کی نقدی چھین کر لے گئے ،چند دنوں میں ڈاکوئوں کے ہاتھوں قتل ہونے والا دوسرا شہری ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ مریدکے شہر کے بارونق ملکانوالہ بازار کا رہائشی تاجر 65سالہ حاجی مشتاق مقامی بینک سے پانچ لاکھ روپے کی نقدی لیکر جونہی گھر کی دہلیز پر پہنچا تو ڈاکوئوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے گھر کی دہلیز پر تاجر کو قتل کردیا اور پانچ لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔

چند دنوں میں ڈاکوئوں کے ہاتھو ں یہ دوسرا شہری قتل ہوا ہے ۔گزشتہ رات انڈر پاسز اور جی ٹی روڈ پر تاجر نبی احمد کو ڈاکوئوں نے لوٹ کر نئی موٹر سائیکل بھی چھین کر لے گئے ۔

(جاری ہے)

مریدکے شہر میں چند دنوں میں ڈاکوئوں کے ہاتھوں درجنوں افراد لٹ چکے ہیں ،کئی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں جن میں سے دو قتل ہوچکے ،کئی تاجر اور شہری ڈاکوئوں اور بھتہ خوروں کے خوف سے اپنے کاروباری مراکز اور گھر بند کرکے شہر ہی چھوڑ کر چلے گئے ہیں ۔تاجر اور شہری تنظیموں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ شہر کی صورتحال کا نوٹس لیا جائے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ادھر سٹی پولیس کے مطابق ڈاکووں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں