امریکی صدر کی دعوت پر عراقی وزیر اعظم واشنگٹن پہنچ گئے

پیر 15 اپریل 2024 11:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی اتوار کوسرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچے ہیں۔ عراقی وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر ہونے والی بات چیت میں امریکہ اور عراق کے درمیان باہمی تعاون، سکیورٹی و دفاعی شراکت داری اور اقتصادی تعلقات کے مختلف پہلو شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

عراقی وزیراعظم کا دورہ امریکا اقتصادی تعاون کو تقویت دینے اور امریکہ اور عراق کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اہم موقع ہے۔عراق میں امریکی زیر قیادت فوجی اتحاد کے مستقبل کے بارے میں ہونے والے مذاکرات میں واشنگٹن اور بغداد کے درمیان اقتصادی تعاون پر زور دیا جائے گا۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو صاف بتادیا کہ ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں