ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے، جو بائیڈن

اسرائیل پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملے تقریباً 5 گھنٹے جاری رہے

اتوار 14 اپریل 2024 10:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کوصاف بتادیا کہ ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی عہدیدار نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم پر واضح کردیا ہے کہ ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے۔دوسری جانب اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیتن یاہو نے امریکی صدر کو اجلاس میں فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا۔علاوہ ازیں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملے تقریباً 5 گھنٹے جاری رہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں