زیتون کی کاشت کیلئے تمام تر پلاننگ کر لی گئی ہے،محکمہ زراعت آزادکشمیر

پیر 27 فروری 2023 21:57

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2023ء) محکمہ زراعت آزاد کشمیر کے زیر کار وفاقی منصوبہ کے تحت رواں موسم زیتون کی کاشت کیلئے تمام تر پلاننگ کر لی گئی ہے۔ پراجیکٹ انچارج و ناظم زراعت توسیع سردار زرین خان، سائنسٹیفک آفیسر ڈاکٹر سلمیٰ انجم اور اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر سید مرتضیٰ گیلانی نے قومی زرعی تحقیقی ادارہ (این آر آر سی ) میں منصوبہ کے ڈپٹی پروگرام ڈائریکٹر عظمت علی اعوان سے ملاقات کی اور آزاد کشمیر میں زیتون کی شجرکاری کے حوالہ سے تمام ترلائحہ عمل ترتیب دیا۔

محکمہ زراعت آزاد کشمیرکی جانب سے موسم شجرکاری کے لیے علاقہ کی موزونیت کے اعتبار سے زیتون کی اقسام کی ڈیمانڈ دے دی گئی تھی۔پراجیکٹ انچارج وناظم زراعت توسیع سردار زرین خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اظہار فارم تلہ گنگ/چکوال کا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

فارم سے زیتون کے 60ہزارپودہ جات آزاد کشمیر میں شجرکاری کے لیے مختص کیے ۔ اس موقع پر گفتگور کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سیزن ریاست بھر میں زیتون کے 60ہزار پودہ جات کی شجرکاری کے علاوہ 1لاکھ جنگلی کہو پر اعلیٰ اقسام کے زیتون کی قلمکاری بھی کی جائے گی جس کے لیے اضلاع سے ڈیمانڈ وصول کر چکے ہیں ۔

مارچ کے دوسرے ہفتے میں تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر بمطابق ڈیمانڈ پودہ جات پہنچا دیے جائیں گے جو ضلعی آفیسران مکمل اطمینان کے بعد وصول کر کے 33% سبسڈی پر زمینداران کو فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان سے قبل زیتون کی کاشت مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں