محکمہ زراعت اور نیو سحر فائونڈیشن کے تعاون سے''دور حاضر میں زراعت کی اہمیت اور افادیت ''کے عنوان سے زراعت کمپلیکس گوجرہ میں سیمینارکا انعقاد

بدھ 24 مئی 2023 18:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2023ء) محکمہ زراعت اور نیو سحر فائونڈیشن کے تعاون سے''دور حاضر میں زراعت کی اہمیت اور افادیت ''کے عنوان سے زراعت کمپلیکس گوجرہ میں سیمینارکا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار میںناظم زراعت توسیع سردار زرین خان، نائب ناظم زراعت توسیع ضلع مظفرآباد راجہ ظہیر اقبال، چیئرمین نیو سحر فائونڈیشن راجہ وسیم خان اور فائونڈیشن میں شعبہ زراعت کے انچارج سید انصر علی نقوی سمیت محکمہ زراعت کے آفیسران ،اہلکاران اور زمینداران نے شرکت کی۔

سیمینار کا مقصد عوام الناس میں زراعت کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ نیو سحر فائونڈیشن کی جانب سے سید انصر علی نقوی نے شرکا سیمینار کو بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ دور حاضر میں معاشی حالات کے پیش نظر زمین سے رشتہ جوڑنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ضرورت اس اَمر کی ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگ قدیم پیشہ زراعت سے خود کو منسلک کرتے ہوئے زرعی اجناس میں ریاست کو خود کفیل بنانے میں اپناکردار ادا کریں۔

چیئرمین نیو سحر فائونڈیشن راجہ وسیم خان نے محکمہ زراعت کے آفیسران و اہلکاران کے زرعی شعبہ کو ترقی دینے کے جذبہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے ہمیشہ تکنیکی معاونت فراہم کی ہے اور آئندہ بھی ہم راہنمائی حاصل کریں گے۔ اِس موقع پر ناظم زراعت توسیع سردار زرین خان نے کہا کہ محکمہ زراعت نیو سحر فائونڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہے۔

محکمہ کے آفیسران اپنے تجربات کی روشنی میں کسی بھی طرح کے تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ زمینداران کی technical backstopping ہمارا فرض ہے۔ جس کو پوری طرح ادا کریں گے اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر ریاست کو زرعی ترقی کی منزل کی جانب گامزن کریں گے۔ آخر میں انہوں نے نائب ناظم زراعت توسیع ضلع مظفرآباد راجا ظہیر اقبال اور نیو سحر فائونڈیشن کے سٹاف کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوش سے زمینداران کے لیے یہ سیمنار منعقد کروایا گیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں