شعبہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

پیر 7 اگست 2023 16:47

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2023ء) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، زراعت کی ترقی ملک کی خوشحالی کے مترادف ہے یہ بات انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس، اے سی مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حبیب الرحمن سمیت کھاد و بیج اور زرعی ادویات کے ڈیلرز نے شرکت کی جبکہ دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو میں کپاس کی کاشت کا ہدف مکمل کیا گیا ہے اب اس کی نگہداشت کو یقینی بنایا جائے تاکہ مطلوبہ مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زراعت افسران فیلڈ میں جا کر کپاس کی فصل کی نگرانی کریں جہاں کہیں بھی فصل کو کیٹرے مکوڑوں او رسنڈیوں کے حملے کی شکایت ہو تو اس سلسلے میں کاشتکاروں کی راہنمائی کی جائے تاکہ کپاس کی فصل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے،معیاری زرعی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، غیر معیاری اورجعلی ادویات بنانے اور اس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب الرحمن نے بتایا کہ ضلع بھر میں کپاس کی فصل کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے جہاں کہیں گے بھی کپاس کی فصل پر کیٹرے مکوڑوں او ردیگر سنڈیوں کے حملے کی شکایت ملتی ہے اس کے تدارک کیلئے عملی اقدامات کے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امسال کپاس کی فصل کی اوسط پیداوار50من فی ایکٹر سے زائد متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زراعت افسران روزانہ مختلف علاقوں میں جا کر کپاس کی حفاظت اور بہترین پیداوار کے حصول کیلئے کاشتکاروں کی راہنمائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔\378

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں