بھارت اپنی شیطانی چالوں سے کشمیری عوام کو رائے شماری سے محروم نہیں رکھ سکتا ، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ

جمعہ 29 اکتوبر 2021 15:46

باغ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2021ء) وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی پروفسیر ڈاکٹر عبدالحمید نے کہا ہے کہ بھارت زبردستی کشمیر کو اپنے ساتھ رکھ کر اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے ،بھارت اپنی شیطانی چالوں سے کشمیر کو آزاد اور کشمیری عوام کو رائے شماری سے محروم نہیں رکھ سکتا ، ہمارا ایک بڑا حصہ بھارت نے اپنے قبضہ میں رکھ کر عالمی میڈیا ، اقوام متحدہ اور دیگر بڑے اداروں کو کشمیر کی اصل صورت حال سے لا علم رکھنے کی نا کام کوشش کر رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے آئی آئی آر کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار سے چیئرمین کے آئی آئی آر الطاف حسین وانی ، ڈائریکٹر جنرل لبریشن سیل ارشاد محمود ، علیزہ رزاق ، خالد گردیزی ایڈووکیٹ صدر بار باغ ، خالد کھوکھر پرنسپل سپرنگ فیلڈ ، کومل اعجاز ، ردا فیاض ، بسمہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر کو بندوق سے نہیں بلکہ سوشل میڈیا ، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا سے لڑ کر عالمی دنیا کو بھارت کا مکرو چہرہ دیکھا کر ہم جنگ جیت سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بھارت نے 74سالوں سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں مگر کشمیریوں نے آج تک اپنا جذبہ آزادی دبنے نہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا کو بھارت کے اقدامات کا نوٹس لینا ہو گا مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیاء میں امن ممکن نہیں ہے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں