سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی مذمت کرتے ہیں ،راجہ محمد فاروق حیدرخان

پیر 13 اگست 2018 19:27

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی مذمت کرتے ہیں ،راجہ محمد فاروق حیدرخان
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی کے حلف کے موقع پر3مرتبہ منتخب وزیراعظم کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا ،ملک کی تمام جمہوریت پسند قوتوں کو نوازشریف کے ساتھ زیادتی پر آوازبلند کرنی چاہیے ،عوام کے مقبول ترین لیڈر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آج کے واقعے سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اورپنجاب کی نگران حکومتیں ملک کے سب سے قدآورسیاستدان کے ساتھ روارکھے جانے والے اس سلوک پر معافی مانگیں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں