مظفرآباد،ہجیرہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر نواز شریف کا وزیراعظم آزاد کشمیر کو ٹیلی فون ،کامیابی پر مبارک باد دی

پیر 22 اکتوبر 2018 16:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) ہجیرہ کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے نامزد امیدوار کی کامیابی پر قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کا وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو ٹیلی فون ،کامیابی پر مبارک باد دی،وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران قائد پاکستان میاںمحمد نواز شریف نے کہا کہ ہجیرہ کے ضمنی الیکشن میں عوام نے سیاسی بالغ نظری اور سیاسی پختگی کا مظاہرہ کیا ہجیرہ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر اعتماد کا اظہار ہے کشمیریوں نے ہمیشہ ہمارے ساتھ پیار کیا اس موقع پر وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہجیرہ کے عوام نے میاں محمد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا ہجیرہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں انتخاب لڑا اور عوام نے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہجیرہ کے ضمنی انتخاب میں لیگی امیدوار کی کامیابی عوام کا حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں