بارشوں و برف باری کے متاثرین کے لئے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے دی جانے والی مالی امداد نیلم کے متاثرین تک پہنچا دی گئی

پیر 25 مارچ 2024 17:07

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) آزاد کشمیر میں فروری میں ہونے والی بارشوں و برف باری کے متاثرین کے لئے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے دی جانے والی مالی امداد نیلم کے متاثرین تک پہنچا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چئیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی /ڈپٹی کمشنر راجہ عارف محمود نے برفباری /بارشوں کے نتیجے میں فوت ہونے والے جوان کے ورثاکو بیس لاکھ روپے، جزوی طور پر متاثرہ مکانات کیلئے فی کس ساڑھے تین لاکھ جبکہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکانات کیلئے فی کس مبلغ سات لاکھ روپے کے چیک ڈپٹی کمشنر آفس میں متاثرین کو دیئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام ہارون الرشید اعوان، افسر مال بشارت چوہدری، انچارج ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی محمد اختر ایوب، معاون ڈپٹی کمشنر آفس راجہ نعیم و دیگر بھی موجود تھے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں