اسسٹنٹ کمشنر احمد سبحانی باغ نے غیر قانونی سکول سیل کروا دیا

جمعہ 5 اپریل 2024 16:51

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) کشمیر ماڈل سکول گہل چھپڑیاں کو اسسٹنٹ کمشنر احمد سبحانی نے سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سردار شاہ محمد خان بوائز ہائی سکول گہل چھپڑیاں کے صدر معلم نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو درخواست دی کہ یہاں ایک پرائیویٹ سکول جو کشمیر ماڈل پبلک سکول کے نام سے ایک ادارہ چل رہا ہے جس کی کورجسٹریشن موجود نہیں ہے اور ہمارے سکول کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہمارا ادارہ متاثر ہو رہا ہے،اور ہمارے طلباء وطالبات بھی متاثر ہو رہے ہیں اس کو بند کیا جائے جس پر محکمہ تعلیم کے زمہ داران نے باغ انتظامیہ سے درخواست کی تو انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر احمد سبحانی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے سکول کا معائینہ کیا اور وہاں پر سکول انتظامیہ سے ادارے کی رجسٹریشن طلب کی جو وہ نہ دیکھا سکے جس پر انہوں نے ادارہ کو عوام علاقہ کی موجودگی میں سیل کردیا ۔

(جاری ہے)

باغ انتظامیہ اور سکول انتظامیہ کی طرف سے اس شاندار کاروائی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچ گیا ہے ہم حکومت آزاد کشمیر و محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غیر رجسٹریشن اداروں پر نظر رکھتے ہوئے انہیں بند کروائیں تاکہ بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچ سکے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں