نا اہل حکومت نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ‘عرفان الحسن بھٹی

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:59

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ننکانہ کے ضلعی صدر عرفان الحسن بھٹی نے کہا عمران نیازی فوری طور پر مستعفی ہو آج ہر پاکستانی کی زبان پر صرف ایک ہی بات ہے نا اہل حکومت نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا مہنگائی بیروزگاری نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی. پاکستان کو اس بحران سے نکالنے کیلئے ضروری ہے ایک صاف اور شفاف الیکشن کرائیں جائیں تا کہ عوام کی نمائندہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرے اس موقع پر ملک محبوب نبی اعوان ملک علی احمد ایڈووکیٹ بھی موجود تھیعرفان الحسن بھٹی نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر کم ہوئی ہیں لیکن بدقسمتی پاکستان میں قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی حکومت فوری طور مستعفی ہو.

(جاری ہے)

ان اخیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بد نام کرنے والے خودرسوا ہو رہے ہیں اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو ایک جھوٹ چھپانے کے لئے سو جھوٹ بولنے پڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تین مختلف شہادتیں آ جانے کے بعد نواز شریف کی بے گناہی ثابت ہوگی آب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اپنی صفائی عدالتوں میں دیں انہوں نے کہا کہ ظالم حکمرانوں نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار باراضافہ کرکے جو مہنگائی کا طوفان بھی لا رہا ہے عوام کی زندگیوں کو مشکل سے مشکل بنا رہا ہے اور حکمران قرضہ لینے کے لیے آئی ایم ایف کے ہر مطالبہ پر سر خم تسلیم کرتے جا رہے ہیں ہر آنے والے دن غریب کے لیے مشکلات لا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ جو کچھ ہوا اس سے ملک کی نیک نامی نہیں بلکہ بدنامی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے تین بار کے منتخب وزیر اعظم اور ان کی بیٹی کوایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت 2018 کے الیکشن سے قابل پابند سلاسل کیا گیا لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے نواز شریف کو نااہل کروانے اور انھیں بد نام کرنے والاٹولا اب بری طرح بے نقاب ہوگیا ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں