ننکانہ صاحب سکھ برادری کے مذہبی تہوار بیساکھی فیسٹیول کا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا

منگل 16 اپریل 2024 12:54

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) بیساکھی کے تہوار پر ضلعی پولیس ننکانہ کے علاوہ ضلعی پولیس قصور اور پنجاب کنسٹیبلری فاروق آباد سے اضافی نفری طلب کی گئی ہے۔ جو دن کے 24 گھنٹوں کے دوران تین شفٹوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے گی۔ ڈی پی او دفتر میں ایمرجنسی کنڑول روم قائم کیا گیا۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے سارے شہر کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائیگی۔

(جاری ہے)

شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پکٹس و بیریئر لگائے گئے ہیں۔گوردوارہ جنم استھان کے باہر تھری لیئر چیکنگ کو یقینی بنایا جائیگا۔شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ڈی پی او صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ تمام شہری ضلع پولیس، دیگر محکمہ جات سکھ یاتریوں سے تعاون کو یقینی بنائیں۔ سکھ یاتریوں اور تمام گوردواروں کی حفاظت ہماری اہم ذمہ داری ہے۔بیساکھی فیسٹیول کی تقریبات کو پر امن بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں