بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کیلئی857بھارتی سکھ یاتریوں کا پہلا قافلہ بذریعہ ٹرین ننکانہ صاحب پہنچ گیا

پاکستان گورنمنٹ کی طرف سے جو ان کا استقبال کیا گیا اور جو پیار ملا اور عزت کبھی نہیں بھولیں گے، بھارتی سکھ یاتری

بدھ 17 اپریل 2024 11:52

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ننکانہ صاحب بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیی857بھارتی سکھ یاتریوں کا پہلا قافلہ گزشتہ روز بذریعہ ٹرین ننکانہ صاحب پہنچا جہاں سے سخت سیکورٹی میں خصوصی بسوں کے ذریعے بابا گورونانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان پہچنے پر ضلعی انتظامیہ نے سکھ یاتریوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ننکانہ صاحب بیساکھی تہوار میں شرکت کے 857بھارتی سکھ یاتری بذریعہ ٹرین ننکانہ پہنچے جہاں سے وہ خصوصی بسوں کے ذریعے سخت سیکورٹی میں بابا گورونانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان پہنچے تو ضلعی انتظامیہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے مہمان بھارتی سکھ یاتریوں کا پھولوں کے ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر سکھ یاتری کافی خوش دیکھائی دئیے اور بابا گورونانک کی دھرتی پر پہنچ کر آبدیدہ بھی ہوگئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان گورنمنٹ کی طرف سے جو ان کا استقبال کیا گیا اور جو پیار ملا اور عزت کبھی نہیں بھولیں گے بیساکھی تہوار میں شرکت کے لیے آئے سکھ یاتری تین روزہ قیام کے دوران گوردوارہ جنم استھان میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر گردواروں کی یاترا بھی کریں گے تقریبات کے دوران ضلعی پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں