اے سی سانگلہ ہل کے کلرک نے ضلعی و مقامی انتظامیہ کی آشیرباد سے کرپشن کا بازار گرم کرکے تحصیل بھر میں اًنت مچا دی

سائلین کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنا معمول بنا لیا،جس کو چاہے شکایت لگائیں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، طارق جہیڈو کی بھڑکیں

بدھ 17 اپریل 2024 11:53

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) اے سی سانگلہ ہل کے کلرک نے اًت مچادی،مختلف حیلوں بہانوں سے سائلین اور دوکانداروں کو لوٹنا شروع کر دیا،سائلین کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنا معمول بنا لیا،جس کو چاہے شکایت لگائیں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، طارق جہیڈو کی بھڑکیں۔

(جاری ہے)

مختلف ذرائع کے مطابق سانگلہ ہل اے سی آفس میں تعینات طارق جہیڈو نامی کلرک نے ضلعی و مقامی انتظامیہ کی آشیرباد سے تحصیل بھر میں اًت مچا رکھی ہے اور کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اورمذکورہ کلرک اے سی آفس میں آئے ہوئے سائلین اور دوکانداروں کو مختلف حیلے بہانوں سے لوٹتا ہے اور جو پیسے دے اس کا کام کیا جاتاہے اور جو پیسے نہ دے اس کو ذلیل کیا جاتا ہے۔

طارق جہیڈو نامی کلرک سے اے سی آفس و دیگر محکموں کے ملازمین بھی تنگ ہے۔سانگلہ ہل کے عوامی سماجی اور رفاعی حلقوں کے افراد نے اعلیٰ حکام سے اے سی آفس کے بدتمیز اور کرپٹ ترین کلرک کو تبدیل کر کے فرض شناس کلرک تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں