پنجاب بھر کی طرح ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا

تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس ہر علاقے کے ہوٹلز اور تندوروں کو چیک کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر ننکانہ

بدھ 17 اپریل 2024 11:53

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس ہر علاقے کے ہوٹلز اور تندوروں کو چیک کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے 160 مقامات کو چیک کیا گیا جبکہ روٹی اور نان کی سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی پر 34 شاپس اور تندور مالکان کو 51 ہزار 500 سو جرمانے کیے گئے ہیں ، روٹی و نان کی سرکاری قیمتوں کیخلاف ورزی پر ایف آئی آرز درج کروائی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ننکانہ صاحب میں روٹی کی قیمت 15 روپے نان کی قیمت 20 روپے مقرر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر روٹی و نان کی قیمتوں کو فوری نافذ کیا جارہا ہے ، روٹی و نان کی مقررکردہ قیمتوں کی خلاف ورزی پرکوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں