ننکانہ صاحب سکھ برادری کے مذہبی تہوار بیساکھی فیسٹیول کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز

جمعرات 18 اپریل 2024 15:09

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) سکھ برادری کے مذہبی تہوار بیساکھی فیسٹیول کی تین روزہ تقریبات کا اختتام ہو گیا۔ ننکانہ پولیس کے افسران و جوانوں نے تقریبات کو پر امن کامیاب بنایا۔تفصیلات کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والے سکھ یاتری ننکانہ سے کرتار پور کے لیئے روانہ ہو گئے۔ ایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفی گیلانی نے مہمان سکھ یاتریوں سے ملاقات کی۔

سکھ یاتریوں نے فول پروف سیکیورٹی اور پولیس کے تعاون کو خوب سراہا۔

(جاری ہے)

پولیس افسران و جوانوں نے رخصت ہونیوالے یاتریوں کو مدد بھی فراہم کی۔ مہمان یاتریوں کو سیکیورٹی کے فول پروف حصار میں رخصت کیا گیا۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور پنجاب پولیس کے بے حد مشکور ہیں۔ پاکستان میں ملنے والا پیار، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات قابل تحسین ہیں۔ مہمان یاتریوں کو ننکانہ پولیس کے افسران و جوانوں نے نیک تمناوں کے ساتھ رخصت کیا۔ ڈی پی او صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ بیساکھی فیسٹیول کو پر امن کامیاب بنانے والے پولیس افسران و جوان قابل تعریف ہیں۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں