زراعت کے شعبےکو مضبوط اور مستحکم بنانےکے لیےکاشتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 3 جون 2023 17:32

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2023ء) ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایڈوائزری وٹاسک فورس کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کھاد کی موجودہ صورتحال کے علاوہ کاشتکاران کے مسائل کے حوالے سے ڈی ڈی زراعت سمیت محکمہ لائیوسٹاک،اصلاح آبپاشی اورپلانٹ پروٹیکشن کے افسران کی طرف سے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نےاس موقع پرکہاکہ زراعت کے شعبےکو مضبوط اور مستحکم بنانےکے لیےکاشتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے،انہوں نے کہاکہ شعبہ زراعت کی ترقی میں کاشتکاروں کےکردارکو فراموش نہیں کیاجاسکتا،اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کا شتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ر)راناامجدعلی ڈی ڈی زراعت(توسیع)تنویراحمدتتلہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت ہیڈکوارٹر احسان الحق پنوں,اے ڈی زراعت سروررضا،افتخاراحمد،ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرمحمد سعید،ڈی ڈی لائیوسٹاک ڈاکٹرفرحان توکل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن محمدتنزیل کے علاوہ نمائندہ کھادڈیلراورکاشتکاران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹر کٹ ایڈوائرزی اورڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے حوالے سے محکمہ زراعت کی طرف سے کی جانے والی کاروائیوں کےحوالے سے ڈی ڈی زراعت(توسیع)نےڈپٹی کمشنرنارووال کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ محکمہ زراعت کی ٹاسک فورس ٹیمیں بھرپور طریقے سےکام کررہی ہیں،اس سلسلہ میں عوامی شکایات پر ضلع بھرمیں مختلف مقامات سےکھادوں کے 216نمونے لیے گئےجنہیں متعلقہ لیبارٹری بجھوادیاگیا جن میں آب تک 87نمونہ جات کے رزلٹ موصول ہوئےہیں جن میں63فٹ جبکہ24کوان فٹ قرار دیا گیاجس کے تحت متعلقہ کھادڈیلرزکےخلاف مقدمات درج کرادیئے گئے ہیں۔

ڈی ڈی زراعت نے بتایا کہ یوریاکھاد کی فروخت کے اوورچارجنگ کے حوالے سے جاری مہم کے تحت 19لاکھ 17ہزار5سوروپےجرمانہ کیاگیاہےاور 30مقدمات درج کیے گئےہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت نے بتایاکہ کسانوں کو درپیش مسائل کے لیے محکمہ زراعت اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہا ہے اور شعبہ زراعت کے فروغ کے حوالے سے انہیں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنے کے لیے تینوں تحصیلوں میں فارمر ڈے کا انعقاد بھی کیا جارہاہے۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرنارووال نے اے ڈی ایل ڈاکٹرمحمدسعیدکوعیدالضحی کے حوالے سے جانوروں کی پراپر ویکسی نیشن اورمویشی منڈیوں کے قیام کے حوالے سے ضروری ہدایات دی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں