سعودی عرب میں مقیم نارووال کا شہری گاڑی کاٹائر پھٹنے سے جاں بحق ،آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا

بدھ 18 جولائی 2018 19:02

سعودی عرب میں مقیم نارووال کا شہری گاڑی کاٹائر پھٹنے سے جاں بحق ،آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم نارووال کا شہری گاڑی کاٹائر پھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محمد اشتیاق جو کہ سعودی عرب میں کمپنی کی طرف سے مال لے کر جا رہاہے کہ ٹائر بلاسٹ ہونے سے گاڑ ی مسجد سے جا ٹکرائی اور محمد اشتیاق ولد محمد ریاض موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ اور 12روز گزرجانے کے بعد مرحوم محمد اشتیاق کی میت کو پاکستان پہنچایا۔مرحوم کو نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اس کے آبائی گائوں دھرگ میانہ میں سپرد خاک کردیا گیا

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں