کرتار پور میں بابا گورو نانک کی 482 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات اختتام پزیر ہو گئیں

Muhammad irfan Khalid محمد عرفان خالد بدھ 22 ستمبر 2021 17:39

کرتار پور میں بابا گورو نانک کی 482 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات اختتام پزیر ہو گئیں
شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) دربار صاحب کرتارپور میں بابا گورونانک کے جوتی جوت کی 3 روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی براستہ واہگہ آنے والے جتھہ دار اکال تخت گیانی ہرپریت سنگھ سمیت 9 بھارتی یاتریوں نے شرکت کی اس موقع پر دارا اکال تخت کیانی اور ہر پریت سنگھ نے کہا کہ انڈین حکومت سے مطالبہ کرینگے کی انڈین بارڈر کو کھول دیا جائے تاکہ انڈین سکھ یاتری اپنے روحانی پیشوا کے درشن کر سکیں اس موقع پر سردار رومیش سنگھ اروڑا ایم پی اے نے کہا کہ پاکستان حکومت نے ہمیشہ کی طرح آنے والے سکھ یاتریوں کو سخت سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کئے ہیں ممبر گوردوارہ پربندھنک کمیٹی سردار اندرجیت سنگھ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت انڈین بارڈر کھول دیتا تو سکھ دربار صاحب کرتار پور اپنے روحانی باپ کے درشن کر لیتے ہم بیرون ممالک سے آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے حکومت پاکستان کا بہترین پروٹوکول اور سیکیورٹی مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں