قوموں کی زندگی میں تعلیم کو خاص مقام حاصل ہوتا ہے،ماہر تعلیم چوہدری محمد فیض

جمعرات 9 نومبر 2023 16:37

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2023ء) تعلیم کا مقصد صرف درس وتدریس ہی نہیں بلکہ قوموں میں زندگی گزارنے کے اساسی اصول بھی سمجھ میں آتے ہیں آگہی اور شعور بیدار ہوتا ہے اور فکری احساس اجاگر ہوتاہے ان خیالات کا اظہار معروف ماہرتعلیم و سنئیر صحافی چوہدری محمد فیض نے تقریب سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنے فرائض کو سمجھتا ہے یوں معاشرے میں پڑھالکھا شہری اپنے نظریات کی عکاسی کرتا ہے قوموں کی زندگی میں تعلیم کو خاص مقام حاصل ہوتا ہے کیونکہ زندگی کی بنیاد اسی عمارت پہ استوار ہے ۔

(جاری ہے)

تعلیم کے زریعے لوگوں میں محبت خلوص ، نصب العین ،تہذیب اور اخلاقیات جیسے جذبات پائے جاتے ہیں لوگوں کواپنی زمہ داریوں کا بخوبی احساس ہو جاتا ہے تعلیم لوگوں کو میانہ روی اور اعتدال کا درس دیتی ہے

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں