غریبوں کو صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم کر دیا گیا‘ ادویات کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں

جمعرات 13 دسمبر 2018 15:17

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) غریبوں کو صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم کر دیا گیا ہے ادویات کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچی ہیں ۔ علاج معالجہ غریب کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے حکمرانوں کی عوام کش پالیسیوں نے عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل شکرگڑھ سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے افراد نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے کیا کونسلر زاہد بٹ ۔

حاجی اختر صدر مارکیٹ ۔سماجی کارکن حاجی محمد عارف نورکوٹ ۔ حاجی شبیر احمد ۔

(جاری ہے)

و دیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے کہا کہ ادویات کی قیمتیں بدستور آسمان کی بے کراں وسعتوں کو چھورہی ہیں علاج غریب کے لئے مشکل تر ہو چکا ہے کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کے لئے دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ چکے ہیں عام آدمی کے لئے روزگار کا مسئلہ تو تھا ہی اب علاج معالجہ بھی انکے لئے خواب و خیال ہو چکا ہے غریب ک علاج معالجہ کے لئے بنائے گئے پنجاب کے ہسپتالوں میں نہ صرف معیاری ادویات کا فقدان ہے بلکہ سہولیات بھی میسر نہیں سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی کمی سے لوگ تعویذ گنڈوں کی جانب راغب ہو رہے ہیں بلکہ عطائیوں کا بھی چاندی بھی ہوچکی ہے جن کے ناقص علاج سے مریضوں کی زندگیاں دائو پر لگ چکی ہیں سروے کے دوران شہریوں کا کہنا ہے کہ صحت جیسی بنیادی سہولت عوام کو فراہم کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے مگر افسوس کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم اور صحت جیسے شعبے ہی نہیں تبھی تو مریضوں کو مہنگی ادویات کی وجہ سے ٹوٹکوں اور تعویذ گنڈوں کی طرف راغب ہونا پڑ رہا ہے شہریوں نے ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ تشویشناک قرار دیتے اسے حکومت کے لئے بڑا سوالیہ نشان قرار دیا ہے برسراقتدار آنے والی حکومت نے الیکشن میں کیا کیا نعرے اور دلفریب وعدے کئے جو سب کے سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے عوام کا عطائیت اور توہم پرستی کی جانب بڑھتا رجحان حکومت کی ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے شہریوں نے حکومت سے مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند ھ باندھنے اور ادویات کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے -

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں