علیم خان کی گرفتاری ایک ڈارمہ ہے جسکا ڈراپ سین جلد ہوگا‘ پی ٹی آئی عالمی گداگر بن چکی ہے‘نعیم خان شیروانی

پنجاب کا فیصلہ پنجاب میں نہیں ہوتا،نوازشریف ‘ شہبا شریف ریاستی ناانصافی و ظلم کا شکار ہیں، موجودہ حکمرانوں کا ظلم مٹنے والا ہے‘رہنماء (ن)لیگ

جمعرات 7 فروری 2019 15:10

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) علیم خان کی گرفتاری ایک ڈارمہ ہے جسکا ڈراپ سین جلد ہوگا۔ پی ٹی آئی عالمی گداگر بن چکی ہے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن)کے رہنما نعیم خان شیروانی نے میڈاسے بات چیت کرتے کیا انہوںنے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو مسائل کے گرداب اور مہنگائی کے دلدل میں پھنسا دیا،معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا،پنجاب کا فیصلہ پنجاب میں نہیں ہوتا،نوازشریف ‘ شہبا شریف ریاستی ناانصافی و ظلم کا شکار ہیں، موجودہ حکمرانوں کا ظلم مٹنے والا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت ان سے سنبھالی نہیں جا رہی نہ ہی ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ان کا کوئی ویژن ہے۔انہوں نے کہا کہ اناڑی کھلاڑیوں کا نالائق ٹولہ ملک پر قابض ہے، پورے ملک میں کہیں ترقیاتی کام نہیں ہورہے پنجاب کا فیصلہ پنجاب میں نہیں ہوتا، عثمان بزدار کچھ نہیں سارے فیصلے بنی گالہ میں ہوتے ہیں

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں