نارووال ‘باپ نے جواں سالہ بیٹی کو گلہ دبا کرقتل کر دیا

جمعرات 25 اپریل 2019 23:44

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) باپ نے جواں سالہ بیٹی کو گلہ دبا کرقتل کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نارووال کے گائوں سیدوکے کا رہائشی سنگ دل باپ علی شیر نے اپنی جواں سالہ بیٹی ثمینہ بی بی کو مانگا پل کے قریب گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد نعش کو بی آر بی نہر میں پھینک کر گھر چلا گیا وقوعہ کے دوسرے روز منڈیالی کے قریب سے مقتولہ کی نعش نہرمیں تیرتی ہوئی ملی جس کی شناخت نہ ہونے پر تھانہ نارنگ منڈی پولیس نے امانتاً دفن کر دیا تھا گزشتہ روز قاتل باپ نے پولیس کو گرفتاری دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں نے اپنی بیٹی ثمینہ کو کہنا نہ ماننے پر مانگاپل کے قریب گلہ دباکر قتل کرنے کے بعد نعش نہر میں پھینک دی تھی تھانہ قلعہ کالروالا پولیس نے مقتولہ کے بھائی احمد علی کی رپورٹ پرمقدمہ درج کرکے ملزم علی شیر کو جیل بھیج دیاہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تھانہ نارنگ منڈی پولیس نے نہر سے ملنے والی جس نعش کو امانتاً دفن کیا تھا وہ مقتولہ ثمینہ بی بی کی ہے اسے بھائی احمد علی اور اہل خانہ نے شناخت کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں