پنشن ، گریجویٹی ، لیوایکشمنٹ کے نئے حکومتی رولز کے خلاف اساتذہ اور دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین سراپا احتجاج

جمعہ 13 اکتوبر 2023 14:28

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2023ء) پنشن ، گریجویٹی ، لیوایکشمنٹ کے نئے حکومتی رولز کے خلاف اساتذہ اور دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین سراپا احتجاج۔

(جاری ہے)

خواتین اساتذہ سمیت تحصیل بھر کے اساتذہ نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا اور سڑکوں پر آگئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف نعرے بازی کی پلے کارڈ اٹھا کر زبردست نعرے بازی کی پرامن احتجاج کرنے والے اساتذہ ،ملازمین کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اساتذہ کا معاشی قتل عام کر رہی ہے پینشن، گریجویٹی اور لیوانکیشمنٹ پر ڈاکے کو مسترد کرتے ہیں حکومت سرکاری اسکولز کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے، ملازمین کے حقوق کی دشمن کسی حکومتی پالیسی کو نہیں مانتے ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جس وقت تک ہمارے مطالبات حل نہیں ہوتے ہمارے سنئیر ملازمین کو رہا کیا جاے مہنگائی کی وجہ سے ہم لوگ پہلے ہی پریشان ہیں تمام ملازمین نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری پینشن گریجویٹی اور لیو انکیشیمنٹ کو بحال رہنے دیا جاے تدریسی عمل اس وقت تک بند رہے گا جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتی-

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں