شکرگڑھ ،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ،3بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

بدھ 25 اکتوبر 2023 19:10

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2023ء) تھانہ صدر شکر گڑھ نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان میں 03 بدنام زمانہ منشیات فروش احمدرضا،احسان اور سفیان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 19لیٹر شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سٹی شکر گڑھ نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان میں بدنام زمانہ منشیات فروش نعیم اور آصف جاوید کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 30کلو بھنگ بر آمد کر لی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں