ْزیور تعلیم سے آراستہ معاشرے ملکی ترقی اور استحکام کے ضامن ہوا کرتے ہیں،پرنسپل رانا نذیر

بدھ 1 نومبر 2023 19:10

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2023ء) زیور تعلیم سے آراستہ معاشرے ملکی ترقی اور استحکام کے ضامن ہوا کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول شکرگڑھ کے پرنسپل رانا نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم کی مد میں خرچ کیا جانے والا سر مایہ وہ سرمایہ ہوتا ہے جو کہ آنے والے وقتوں میں ملک و قوم کی سر بلندی اور ترقی کا باعث بن جاتا ہے، زندہ قومیں تعلیم کے تسلسل کو ہر صورت برقرار رکھا کرتی ہیں اور اس سلسلے میں کبھی بھی غفلت سے کام نہیں لیا کرتیں، کیونکہ وہ بخوبی جانتی ہیں۔

(جاری ہے)

کہ اگر آج اپنے معاشرے کو تعلیم فراہم نہ کی گئی تو آنے والے وقتوں میں اپنے وجود کو برقرار رکھنا نا ممکن ہوجائے گا ،تعلیم قوموں کو زندگی بلکہ حیات ابدی عطا کرتی ہے ،یورب اور دیگر دوسرے ترقی یافتہ ممالک کی تمام تر ترقی تعلیم ہی کی بدولت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ڈسٹرکٹ آفیسر چوہدری محمد شفیق طاہر کی رہنمائی میں بہتر سے بہتر کے لئے پر عزم ہیں

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں