مسلم نوجوان جدید علوم پردسترس حاصل کریں،کتاب سے دوستی انسان کو شعور کی نئی منزلوں سے روشناس کرواتی ہے، قاری محمد اشتیاق

منگل 2 جنوری 2024 17:26

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2024ء) مدرسہ خالد بن ولید کے مہتمم اعلی قاری محمد اشتیاق نے کہاہے کہ مسلم نوجوان جدید علوم پردسترس حاصل کریں۔کتاب سے دوستی انسان کو شعور کی نئی منزلوں سے روشناس کرواتی ہے۔تعلیم کے ذریعے ہمیں نئے علوم اور معرفت کے ساتھ آگاہی حاصل ہوتی ہے ۔کتاب کا مطالعہ تعلیم و تربیت کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

اچھی کتابوں کا مطالعہ انسان کو مہذب بناتا ہے، شخصیت کو نکھار اور وقار عطا کرتا ہے۔مدرسہ۔خالد بن ولید آگے چل کر بی ایس اسلامک سڈیز کیساتھ ساتھ مزیدعصری تعلیم کے پروگرام متعارف کرائے گا۔ہم سمجھتے ہیں کہ مدارس کے طلبہ وطالبات کو علوم دینہ کیساتھ ساتھ جدید علوم سے بھی آگاہ ہوناچاہیے ا ن خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نئے تعلیمی سیشن کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہون ہوئے کہاکہ جدید علوم سے آشنائی کیلئے ضروری ہے کہ ہم انگزیری سمیت دیگر عالمی زبانوں پر عبور حاصل کریں۔جستجو،لگن اورمحنت سے منزل تک پہنچنے کاسفرآسان ہوجاتاہے۔طلبہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں۔تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے۔تعلیم ہمیں خود اعتمادی فراہم کرتی ہے اور ہمیں مشکلوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں