پاپولیشن ویک میں ماں بچے کی صحت اورمعاشرے میں تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی سےمتعلق آگاہی پیداکی گئ،پاپو لیشن آفیسر

اتوار 24 مارچ 2024 19:30

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر محمدپرویز رانجھانے کہاہےکہ سیکرٹری پاپولیشن پنجاب وڈائریکٹرجنرل پاپولیشن ویلفئیرکے خصوصی احکامات پرمحکمہ بہبودآبادی نارووال کےزیراہتمام 18سے23مارچ تک پاپولیشن ویک کامیابی سےمنایاگیا۔

(جاری ہے)

پاپولیشن ویک کے دوران ماں بچے کی صحت اورمعاشرے میں تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی سےمتعلق شعورآگاہی پیداکرنےکے لیےمحکمہ بہبودآبادی کے سنٹرزمیں آگاہی سیمینارز،ریلیاں اوربے بی شوکاانعقادکیاگیا۔

حکومتی احکامات کی روشنی میں محکمہ تعلیم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرعبدالواحدتتلہ،ریونیوآفیسرناصرمحمودججہ,اسسٹنٹ رجسٹرارکواپریٹورائے عبدالستار،مذہبی سکالرپیرمحمدتبسم بشیراویسی،پراجیکٹ منیجرگرین سٹارعدیل جعفر،تحصیل آفیسرضیاءالدین،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرڈاکٹرکومل جنید،ایف آئی سی ڈاکٹرسنیا،ڈاکٹرصدف،نیوٹریشنسٹ ڈاکٹرحبا نےپاپولیشن ویک کوکامیاب بنانے کے لیے اپنابھرپورکرداراداکرتے ہوئےمقامی سطح پروگرامز کاانعقاد کیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں