گرانفروشوں کو پابند سلاسل کیا جائے،ڈپٹی کمشنر ناروال

منگل 26 مارچ 2024 13:49

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضا نےکہا ہے کہ عوام کو اشیاء خورونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنڑول مجسٹریٹس کی طرف کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے,اس سلسلہ میں یکم رمضان سے14رمضان تک28ہزار817 انسپکشنز کیں گئی جن میں 804دوکاندار خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

خصوصی مہم کےگراں فروشی، ذخیر ہ اندوزی، ملاوٹ مافیا کو مجموعی طورپر19لاکھ16ہزار500روپے جرمانہ کیاگیااور06مقدمات کا اندراج کرکے اور70 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈپٹی کمشنرنارووال نےمزیدکہاکہ کسی دکاندار کو ناجائز منافع خوری کے ذریعے عوام کی قوت خرید متاثر نہیں کرنے دی جائے گی جو بھی دکاندار گراں فروشی کا مرتکب پایا جاتا ہے اس کو بھاری جرمانہ کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں