وزیراعظم نواز شریف تیزی کیساتھ عوام کا معیار زندگی بدلنے کے مشن پر عمل پیرا ہیں، سردار مصطفی خان ترین

منگل 1 جولائی 2014 19:55

چھتر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ بلدیات کو حالیہ بجٹ میں مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے حالانکہ بزنس آف رولز کے مطابق بجٹ کے مجموعی بجٹ 39فیصد محکمہ بلدیات کا بجٹ مختص کیا جاتا ہے بلوچستان حکومت میں کوئی اختلاف نہیں چگوٹے موٹے جھگڑے گھروں میں بھی ہوتے ہیں عمران خان طاہر القادری کی اداکاری نہ تو عوام کو پسند آئی نہ ہی حکومت کو مرعوب کرسکی دونوں بغیر رنز کے آؤٹ ہوگئے ہیں پاکستان اس وقت جنگ کی حالت میں ہے پاک فوج کو عوام کی مکمل حمایت ہے آپریشن دہشتگردی کے خلاف جاری ہے جس میں فوج کامیاب ہوئی مہنگائی صرف ہمارا مسئلہ نہیں بلکہ دنیا مسئلہ بن چکا ہے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف بہت تیزی کیساتھ عوام کا معیار زندگی بدلنے کے مشن پر عمل پیرا ہے ۔

(جاری ہے)

جو بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا این ایف سی ایوارڈ سے بلوچستان کا مسئلہ حل ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں