ڈیرہ مراد جمالی، نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

ہفتہ 9 فروری 2019 22:15

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2019ء) صدر پولیس تھانہ کی حدود سونا خان کراس کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ملزمان فرار پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی علاقہ کی ناکہ بند ی کردی تین گھنٹوں میں دو ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار جبکہ خان کوٹ پولیس ڈکیتی کے دوران شہید ہونے والے ٹیچر محمد رفیق عمرانی کے قاتلوں کو چار روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہ سکی تفصیلات کے مطابق صدر پولیس تھانہ کی حدود سونا خان کراس کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوارمسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص غلام نبی جمالی کو قتل کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدر حبیب الله لاشاری بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ گئے علاقہ کی ناکہ بند ی کردی اور تین گھنٹوں کے دوران ایک گوٹھ پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتارکر لیا جبکہ چار روز قبل موٹر سائیکل چھینے کے دوران مسلح ڈاکوں کی فائرنگ سے خان کوٹ پولیس کی حدود میںٹیچر محمد رفیق عمرانی کو قتل کردیا گیا تھا جس کے قاتلوں کو خان کوٹ پولیس چار روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہیں کرسکی ہے پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی سابق وزیر میر محمد امین عمرانی جی ٹی اے کے ضلعی صدر مٹھا خان رند نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے شہید ٹیچر محمد رفیق عمرانی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں