دنیا کی کوئی طاقت کشمیریو ں کو ہم سے جدا نہیں کر سکتی،حاکم علی سولنگی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 21:10

ڈیرہ مرادجمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی نصیرآباد کے رہنما حاکم علی سولنگی نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریو ں کو ہم سے جدا نہیں کر سکتی۔کشمیری عوام پر ظلم کی انتہا ہو چکی ہے۔دنیا کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔کشمیر کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی سرکار ہماری شرافت کو ہرگز کمزوری نہ سمجھیں۔پاک بھارت جنگ چھڑ گئی تو اس کے نتائج خطرناک ثابت ہو نگے۔انسانی حقوق کے علمبردار فوری حرکت میں آجائیں کیونکہ دونوں ممالک ایٹمی قوت رکھتے ہیں اگر جنگ ہوئی تو کوئی بھی محفوظ نہیں ہو گا۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔مودی سرکار انتہا پسندی کو فی الفور ترک کر دے اور کشمیری عوام کی آزادی تسلیم کریں۔انہوں نے کہانصیرآباد سمیت تمام محب وطن پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کشمیری عوام کے حقوق کیلئے یکجا ہیں۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں