نصیرآباد میں میڈیکل کالج کی تعمیر کے لیے 2 ہزار ملین روپے، پٹ فیڈر کینال کے لیے65 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری مل گئی ہے ،میر محمد صادق عمرانی

منگل 9 اپریل 2024 15:14

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ نصیر آباد کے عوام کی طبی سہولیات کی غرض سے شہید بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کے لیے 2 ہزار ملین روپے کا بجٹ منظور کرایا ہے اس کی جلد تعمیر شروع ہو جائے گی میڈیکل کالج میں 500 بیڈز پر مشتمل ہسپتال تعمیر کیا جائے گا یہ بات انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی پی پی نصیر آباد کے ڈویزنل صدر میر بلال خان عمرانی بھی موجود تھے۔

میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ پٹ فڈر کینال کو پختہ کرنے کے لیے 65 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے اس پراجیکٹ کی تکمیل سے نصیر آباد میں زرعی انقلاب آ جائے گا ڈیرہ مراد جمالی شہر کی تعمیر و ترقی اور مکینوں کو ایک ایک سولر اور دو دو پنکھے بھی فراہم کیے جائیں گے جس کے لیے 9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ نکاسی آب اور شہر کی الاٹمنٹ کے مںصوبے پر عمل درآمد کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نصیر آباد پولیس کی کارکردگی غیر تسلی بخش اور مایوس کن ہے سنگین جرائم کی وارداتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے شہریوں کی جان اور مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کو موثر اقدامات کرنا چاہئے۔ انہوں نے شہریوں کی شکایات پر کہا کہ نصیر آباد کے سرکاری افسران دفتروں سے غائب ہونے کی بجائے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کی جائز شکایات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔ ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے اس کے پراجیکٹ ڈائریٹر کو پنجگور میں بیٹھنے کے بجائے ڈیرہ مراد جمالی میں بیٹھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ چھتر فلیجی اور میرحسن کے علاقوں میں عوام کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں