نوشہرو فیروز،قومی شاہراہ پر کوچ الٹ گئی،تین مسافر جاں بحق،15سے زائد زخمی

جمعہ 3 مئی 2019 16:07

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2019ء) قومی شاہراہ پر سدھوجا کے قریب ڈرائیور کو نیند آجانے کے سبب مسافر کوچ الٹ گئی،تین مسافر جاں بحق15سے زائد زخمی۔ مسافر کوچ ڈیرہ غازی خان سے کراچی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

لاشوں اور زخمیوں کو مورو اور نوشہروفیروز کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے اور حادثے کے باعث ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا ہے ڈاکٹرز کی جانب سے زخمی مسافروں کو فوری طبی امداد کی گئی، زخمیوں میں سرفراز احمد،سجاد احمد لغاری، شہزاد حسین، ثقلین مستوئی،یاسر سواتی، نیاز مستوئی و دیگر شامل ہیں، جاں بحق مسافر قاری حافظ غلام قادر تبسم کی نعش مورو ہسپتال منتقل کی گئی جبکہ دو افراد کی نعشیں نوشہروفیروز ہسپتال منتقل کی گئیں ہیں ،پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا کہ حادثہ کوچ ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث پیش آیا،حتمی رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آ جائینگے ۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں