کوٹ لالو روڈ حادثہ میں زخمی ایک بچہ چل بسا،جاں بحق افراد کی تعداد 7ہوگئی

جمعرات 1 اپریل 2021 16:51

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2021ء) کوٹ لالو روڈ حادثہ میں زخمی ایک بچہ چل بسا،جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ لالو روڈ حادثہ میں زخمی ہونے والا ایک اور بچہ 14سالہ حبدار مری نوابشاہ کے اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوکر دم توڑ گیا جاںبحق بچوں کی تعداد سات ہوگئی میت گھر پہنچنے پر گہرام مچ گیا، جبکہ جی ڈی اے ایم پی اے نسیم راجپر نے گاؤں رئیس حسین مری پہنچ کر جاںبحق بچوں کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ افسوسناک حادثہ کے ذمہ دار ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے مذکورہ وین سروس بغیر روٹ پرمٹ اور غیر قانونی طرح انتظامیہ کی ملی بھگت سے اناڑی ڈرائیور عوام کی جان سے کھل رہے ہیں،واقعہ کی سندھ اسمبلی میں آ واز اٹھائیں گے، بعدازاں جابحق اور زخمی بچوں کے ورثا کو ڈپٹی کمشنر خیرپور نے معاوضہ کے چیک تقسیم کروائے مختیار کار فیض گنج نے جابحق بچوں کے ورثہ کو ایک ایک لاکھ روپے اور زخمی ہونے والے بچوں کے ورثا کو پچاس ہزار روپے کے چیک دیئے اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کے لئے مزید مالی معاونت کے لیے حکومت سندھ کو لکھا گیا ہے جلد رقم منظور ہو جائے گی

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں