شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے آگاہی انسداد منشیات مہم

مہم کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کے متعلق شعور دلانا اور اس کے تاحیات نقصانات سے آگاہ کرنا تھا

ہفتہ 3 فروری 2024 11:25

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2024ء) پاک فوج کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان میں منشیات سے متعلق آگاہی مہم چلائی گئی۔ مہم کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کے متعلق شعور دلانا اور اس کے تاحیات نقصانات سے آگاہ کرنا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل اور بویا میں منشیات سے متعلق آگاہی مہم چلائی گئی، مہم کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کے متعلق شعور دلانا اور اس کے تاحیات نقصانات سے آگاہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

آگاہی مہم میں پاک فوج، سول انتظامیہ اور مقامی افراد کے علاوہ ملک و مشران اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مہم کے دوران سکول کے طالب علموں کو بھی نشے سے بچاؤ کی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔طلبائ نے نشہ ایک لعنت کے عنوان پر پرجوش اورعلمی دلائل سیبھرپورتقاریر کیں۔ شمالی وزیرستان کے ڈاکٹروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت مقامی افراد میں نشے کے نقصانات پر اظہار خیال کیا۔ نشے کے منفی اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے ریلیاں نکالی گئی۔اس موقع پر ملک و مشران اور مقامی افراد نے پاک فوج کے منشیات کے خلاف مثبت اقدام کی بھرپور پذیرائی کی، ایسی شعور اجاگر کرنے والی تحریکوں کے شمالی وزیرستان میں مثبت اور دیر پا اثرات مرتب ہوں گے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں