حکومت نے سات ماہ میں ہر روز قرضہ لیا ، اب تک پندرہ ہزار ارب روپے کے قرضے لیے گئے، ملک کا کیا بنے گا ، فضل الرحمن

مہنگائی 200 فیصد ہوچکی ہے ،حکومت جو قرضہ لے رہی ہے،اتنا بڑا قرضہ آنے والے بچے کیسے ادا کریں گی خطاب

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے سات ماہ میں ہر روز قرضہ لیا ہے، اب تک پندرہ ہزار ارب روپے کے قرضے لیے گئے، اس ملک کا کیا بنے گا ، ہم دیوالیہ پن کے کنارے کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کویہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنے سات ماہ میں ہر روز قرضہ لیا ہے، اب تک پندرہ ہزار ارب روپے کے قرضے لیے گئے، اس ملک کا کیا بنے گا ، ہم دیوالیہ پن کے کنارے کھڑے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے شمالی وزیرستان میں جلسہ عام میں شرکا ء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے عوام کا یہ ہجوم اسلام آباد میں عوامی فیصلہ کرائیگا۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں تین بجٹ اس لئے پیش کیے گئے کہ حکومت ٹیکس جمع نہیں کر سکی۔فضل الرحمان نے کہا کہ مہنگائی 200 فیصد ہوچکی ہے ،حکومت جو قرضہ لے رہی ہے،اتنا بڑا قرضہ آنے والے بچے کیسے ادا کریں گی ۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں