نوشہرہ میں انتخابات کیلئے عدلیہ اور پاک فوج کی نگرانی میں تمام انتظامات مکمل ہیں،ارشادعلی سدھر

اتوار 22 جولائی 2018 21:10

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ارشادعلی سدھر نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے 189 انتہائی حسا س پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی و ی کیمرے نصب کردئیے گئے انتخابات کو پرامن صاف وشفاف بنانے کیلئے عدلیہ اور پاک فوج کی نگرانی میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اورضلع کورٹس نوشہرہ میںکرائسیس منجمنٹ سیل قائم کردیاگیا ہے، انتہائی دور دراز پولنگ اسٹیشن میں پولنگ عملے کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے کیلئے پاک فوج کے سگنل یونٹ کی خدمات حاصل کرلی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ارشاد علی سدھرنے اپنے دفتر میں خصوصی پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کئے دو قومی اور پانچ صوبائی حلقوںکیلئی572پولنگ اسٹیشن قائم کردئیے گئے جس میں 68 پولنگ اسٹیشن کمبائنڈ ہیں جس میں خواتین اورمردوں کوایک جگہ ووٹ ڈالنے کی سہولت دی ہے جس میں 189 انتہائی حساس، 340حساس اور 43 پولنگ اسٹیشن کونارمل قراردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ 1966 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، 572 پرائیزائیڈنگ افیسر اوران کے ساتھ 5898مذید پولنگ عملہ تعنیات کیاگیا،ضلع بھر میں تمام انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرلیے گئے، نوشہرہ کی کل آبادی 1518540 جبکہ کل ووٹرز757039 ہیں جن میں خواتین ووٹر زکی تعداد327465مرد ووٹرز کی تعداد 429564 ہے۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن میٹریل عدلیہ اور پاک فوج کی نگرانی میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ میں تقسیم کئے جائیں گے جس کے لیے پانچ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں سے بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان کی تقسیم کی جائے گی جس کیلئے سیکورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،کرائسیس منجمنٹ سیل میں ریسکیو 1122 پولیس، پاک فوج اورہیلتھ کے نمائندہ ہر وقت موجود رہیں گے جو کسی بھی ہنگائی حالت سے نمٹنے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے کسی بھی ہنگامی صورت حال کے حوالے سے عوام 0923-611469 پررابطہ کرسکتے ہیں۔

انھوںنے کہا کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پولیس ایف سی اور دیگر اداروں کی2000 سے زائد اور پاک فوج کے 7864 اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں