الیکشن ملتوی کرانے والے مولانا فضل الرحمان کون ہوتے ہیں؟

انتخابات التواء کا بیان الیکشن سے راہ فرار کے سوا کچھ نہیں، نوازشریف کہتا کہ مجھے ایک بار موقع دیں، جو تین بار کچھ نہ کرسکا وہ چوتھی بار کیا کر لےگا، سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز پرویزخٹک

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 10 جنوری 2024 21:39

الیکشن ملتوی کرانے والے مولانا فضل الرحمان کون ہوتے ہیں؟
نوشہرہ ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 جنوری 2024ء) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرانے والے مولانا فضل الرحمان کون ہوتے ہیں؟ انتخابات التواء کا بیان الیکشن سے راہ فرار کے سوا کچھ نہیں، نوازشریف کہتا کہ مجھے ایک بار موقع دیں، جو تین بار کچھ نہ کرسکا وہ چوتھی بار کیا کر لے گا۔ وہ نوشہرہ میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کررہے تھے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ضلعی رہنماؤں اور وکلاء نے پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، الیکشن ملتوی کرانے والے مولانا فضل الرحمان کون ہوتے ہیں؟ انتخابات التواء سے متعلق بیان انتخابات سے راہ فرار کے سوا کچھ نہیں۔ شہبازشریف نے 16ماہ میں صرف نوازشریف اور زرداری کے کیسز ختم کئے۔

(جاری ہے)

نیب کو ختم کیا، انہوں نے کہا کہ یہ اقتدار میں مزے لینے آتے ہیں، نوازشریف کہتا کہ مجھے ایک بار موقع دیں، جو تین بار کچھ نہ کرسکا وہ چوتھی بار کیا کر لےگا۔

ملک کے حالات بہت خراب ہیں، غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک قرض کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔ ہماری جماعت کسی کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی، انتخابات سے متعلق کوئی شک وشبہات پیدا نہ کئے جائیں۔اسی طرح پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے پشاور میں پریس کانفرنس میں 27 نکاتی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک پارٹی میں تھے جس کا کہنا تھا کہ 90 دن میں سب کچھ ٹھیک کردیں گے، 90 دن میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

عوام کو سہولیات فراہم کرنا احسان نہیں، ہماری ذمہ داری ہے، ہم نے اپنے دور میں ہزاروں ڈاکٹر بھرتی کیے۔ ملک کی ترقی کیلئے امن و امان کا قیام بہت ضروری ہے، میرے دور میں تعلیمی نظام نمایاں طور پر بہتر ہوا تھا، تعلیم کے شعبے میں مزید اصلاحات ضروری ہے۔ منتخب ہوئے تو ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کریں گے، صحت، تعلیم، پولیس اصلاحات اور ای گورننس پر کام کریں گے، پہلے سسٹم ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہم امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، مفت تعلیم کے لیے ایجوکیشن کارڈ متعارف کرائیں گے۔ منشور میں جو وعدے کیے ہیں وہ ہم پورے کریں گے۔ سیاستدان اداروں کو ٹھیک سے کام نہیں کرنے دیتے، ملکی ترقی کے لیے امن ضروری ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں